Ads

شاہد آفریدی دبئی ایکسپو میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی ایکسپومیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان اسپورٹس بورڈ کے مطابق شاہد آفریدی نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی۔ شاہد آفریدی 29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ دبئی ایکسپو میں شاہد آفریدی کھیلوں اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان بھی اس ایکسپو میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہورہے ہیں، جہاں ایکسپو میں اٹھائیس ، انتیس اور تیس نومبر تک وہ پنجاب کے اسٹال پر موجود رہیں گے۔

The post شاہد آفریدی دبئی ایکسپو میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lcdo4y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment