Ads

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور بن گئیں

 راولپنڈی: پاک فوج کی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک پروقار تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔ پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔

آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی جنگ اور امن کے دوران صحت عامہ کے لیے خدمات اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا کیخلاف جدوجہد میں صف اول کے سپاہی ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف عوام کے تحفظ اور بہبود کے لیے کوشاں ہے، پاک فوج کی پہلی تھری سٹار خاتون جنرل کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر پاک فوج اور پوری قوم کو فخر ہے۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسز میں جدید رجحانات کو اپنائیں۔

The post لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DWBzLI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment