Ads

سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہوگیا

 لاہور: سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہوگیا، انہوں نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے ٹکٹ خریدے جو جعلی نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار عاصم بخاری فراڈ کا شکار ہوگئے جنہیں جعل ساز نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کی جعلی ٹکٹ دیے اور غائب ہوگیا۔

اداکار نے اس حوالے سے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی ہے جس کے مطابق عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے تاہم وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں، فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔

یاد رہے کہ سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

The post سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bvI63y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment