Ads

مریم نواز کے چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے اعترافی بیان پر وفاقی وزرا کی تنقید

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے نیوز چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنے کے اعتراف پر وفاقی وزرا کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مریم نواز کی جانب سے نیوز چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنے کے اعتراف پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ یہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے، امید ہے وہ بیرون ملک جائیدادوں کا بھی اعتراف کرلیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں میں پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی، ان کے اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی، قوم چشم براہ ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے تسلیم کرلیا کہ پاکستانی میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے اشتہارات بند کرنے والی آڈیو انہی کی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز کس حیثیت میں عوام کے ٹیکس سے دیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہی تھیں، میڈیا کی آزادی پر ان کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

The post مریم نواز کے چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے اعترافی بیان پر وفاقی وزرا کی تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3l7m9Nb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment