Ads

حکومت نے مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی

 اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا تھا کہ چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو میری ہی ہے، جس پر وفاقی وزرا کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ  مریم نواز کا اشتہارات کنٹرول کرنے کا اعتراف سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے، امید ہے وہ بیرون ملک جائیدادوں کا بھی اعتراف کرلیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کے چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے اعترافی بیان پر وفاقی وزرا کی تنقید

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کس حیثیت میں عوام کے ٹیکس سے دیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہی تھیں، میڈیا کی آزادی پر ان کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

اب وزارت اطلاعات و نشریات نے  مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو میری ہی ہے، مریم کا اعتراف

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے خرچ کئے گئے، مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

 

 

The post حکومت نے مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3r96C3l
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment