Ads

بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظربند کردیا

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو ان کے گھر پر نظر بند کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے گھر کے دروازے کو تالا لگا دیا گیا ہے اور سابق وزیراعلیٰ کو باہر نہیں نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہماری سربراہ اننت ناگ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مارے جانے والے معصوم راہگیر نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جارہی تھیں۔

یہ خبر پڑھیں : محبوبہ مفتی کا قابض بھارتی فوج سے وادی کی بند مساجد کھولنے کا مطالبہ

ترجمان پی ڈی پی کے مطابق محبوبہ مفتی کو مقتول نوجوان کے اہل خانہ سے ملنے سے روکنے کے لیے انھیں گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ اننت ناگ میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث محبوبہ مفتی نہیں جاسکتیں۔ ان کی جان کی حفاظت کے لیے انھیں نظر بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کو مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے کالے قانون کے نفاذ پر 5 اگست 2019 کو بھی گرفتار کرلیا تھا اور ان کی رہائی ایک سال بعد عمل میں لائی گئی تھی۔

The post بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظربند کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZIcqWm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment