Ads

شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مارکر خود بھی خودکشی کرلی

 کراچی: میٹروویل میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا اور بعد میں خود کوبھی گولی مارلی۔

سائٹ ایریا کے علاقے میٹروویل میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی رومان فرنٹینئر کانسٹیبلری سے ریٹائرڈ تھا اور اس کی متوفیہ سمیرا سے دوسری شادی تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، شوہر نے پہلے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مارکر خود بھی خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30NCikb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment