کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر اضافے کے ساتھ 1790 ڈالر پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے معمولی اضافے کے ساتھ 1790 ڈالرکی سطح پر آگئی، جس کے نتیجےمیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 24 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔
The post ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں معمولی اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xmhFqY
0 comments:
Post a Comment