Ads

نائیجر میں فوج اور مسلح باغیوں سے جھڑپ میں 100 سے زائد ہلاکتیں

نیامے: نائیجر کے مغربی صوبے میں مسلح باغیوں اور فوج کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں 27 فوجی اہلکار سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجر کے علاقے تیلابیری کے ضلع تیرا میں مسلح افراد نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔ فوج اور جنگجوؤں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔

خونی جھڑپ میں نائیجر فوج کے 27 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نائیجر فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں 95 سے زائد حملہ آور ہلاک ہوگئے جب کہ فرار ہونے والوں کی گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ آزاد ذرائع سے نائیجر فوج کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کافی متحرک ہے اور سرکاری سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے.

The post نائیجر میں فوج اور مسلح باغیوں سے جھڑپ میں 100 سے زائد ہلاکتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31pxxh1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment