Ads

میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنا دی

ینگون: فوجی بغاوت میں جبری طور پر معزول کی گئی میانمار کی نوبل انعام یافتہ حکمراں آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں گرفتار ہونے والی ملک کی حکمراں آنگ سان سوچی اور صدر وِن مینٹ کو عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بغاوت کے بعد قائم کی گئی آمر حکومت ’فوجی جنتا‘ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کو تشدد پر اکسانے اور کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : میانمارمیں فوج نےاقتدار پرقبضہ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی، آنگ سان سوچی گرفتار 

سماعت کے وقت عدالت میں صحافیوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد جب آنگ سان سوچی کو گرفتار کیا گیا تھا تو ان پر الیکشن میں دھاندلی اور کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس نے کار چڑھا دی، 5 ہلاک 

گرفتاری کے دوران آنگ سان سوچی نے فوجی بغاوت کی حمایت اور اپنے جمہوری حق سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان پر مزید مقدمات قائم کیے گئے ہیں تاہم ایک بھی ثابت نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں پارسل بم دھماکے میں رکن اسمبلی سمیت 5 افراد ہلاک 

ادھرآنگ سان سوچی کو سزا کے بعد فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں مزید تیزی آگئی ہے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 مظاہرین کو گاڑی تلے کچل دیا۔

 

 

The post میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31zE48g
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment