Ads

فرانسیسی شخص کے گھرسے 100 بلیوں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد

پیرس: فرانس میں ایک عمر رسیدہ شخص کے گھر سے 100 بلیوں کی مسخ شدہ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ گلہریوں اور چوہوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر نائیس میں 81 سالہ شخص بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوا تو بھتیجی نے گھر میں جانوروں کی باقیات کی موجودگی سے پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس اور جانوروں کے تحفظ کی تنظیم نے مذکورہ گھر پر چھاپہ مارا تو 100 بلیوں مردہ حالت میں پایا جو زیادہ تر پلاسٹک اور لکڑی کے ڈبوں میں موجود تھیں جب کہ ایک بلی کی باقیات صوفے پر پڑی تھی جسے دیگر بلیوں نے چیر پھاڑ کر کھایا تھا۔

ریٹائرڈ زندگی گزارنے والے اس تنہا شخص کے گھر سے گلہریوں اور چوہوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔ جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کے رہنما کا کہنا ہے کہ بلیوں کو موت کے بعد لکڑی اور پلاسٹک کے ڈبوں میں رکھا گیا تھا۔

دو ڈبوں سے زندہ حالت میں بلیوں کو بحفاظت نکالا گیا جب ایک کتے کا جبڑا بھی ملا ہے۔ گھر میں 20 سے زائد غذائی قلت کی شکار بلیاں بھی لاغر حالت میں موجود تھیں جنھیں جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کے صدر فلیپ کے مطابق عمر رسیدہ شخص ذہنی بیماری ’’نوح سنڈروم‘‘ نامی ذہنی بیماری کا شکار ہیں جس میں مریض کو بڑی تعداد میں جانور جمع کرنے کی عادت تو ہوتی ہے لیکن جانوروں کی بنیادی ضروریات کا خیال تک رکھنے کا احساس نہیں ہوتا۔

The post فرانسیسی شخص کے گھرسے 100 بلیوں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pz1OBM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment