اسلام آباد: معروف ٹیکنالوجی فرم سام سنگ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر ملک میں ٹی وی سیٹ بنانے کا آغاز کردیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے کہ سام سنگ کمپنی نے پاکستانی فرم آر اینڈ آر کے ساتھ مل کر کراچی میں ٹی وی سیٹس بنانے کا پلانٹ لگادیا ہے، ابتدائی طور پر اس پلانٹ میں 50 ہزار ٹی وی سیٹ بنائے جائیں گے تاہم اگلے دو برس میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو ایک لاکھ تک لے جائے گی، یہ وزارت تجارت کی میک-ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پاکستانی کمپنیوں کو نمایاں عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے۔ عبدالرزاق داؤد نے پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارک باد بھی پیش کی۔
The post سام سنگ کا کراچی میں ٹی وی سیٹ بنانے کا پلانٹ آپریشنل ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DuYqgv
0 comments:
Post a Comment