لاہور: لاہور کی ماڈل عدالت سے 10 سے زائد خطرناک ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے شروع کردیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ماڈل ٹاؤن کچہری میں کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل سے آئے درجن سے زائد ملزمان فرار ہوگئے۔ وکلا کے مطابق ملزمان بخشی خانے سے فرار ہوئے، وہ مختلف مقدمات میں کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل سے پیشی پر لائے گئے تھے۔
واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کررہے تھے جبکہ پولیس اہل کار انہیں منع کررہے تھے۔
اس دوران درجن سے زائد قیدی موقع پاکر عدالت سے فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
The post لاہور کی ماڈل عدالت سے 10 سے زائد خطرناک ملزمان فرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xVUt3a
0 comments:
Post a Comment