Ads

گڈانی پہنچنے والے 14 منزلہ کروز جہاز کی شاندار تصاویر

 کراچی: پاکستان میں پورٹس اینڈ شپنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پہنچ گیا۔ کروز لائنر کو کورونا کی عالمی وبا کے سیاحت اور شپنگ سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے اسکریپ کرنے کے لیے پاکستان لایا گیا ہے تاہم شپنگ سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کار اس عظیم الشان کروز جہاز کو سیاحت اور سفری مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر غور کر رہے تھے۔

جہاز کے نئے مالک نیو چوائس انٹرپرائسز کا کہنا ہے کہ اس کروز شپ کو سیاحتی مقاصد کے استعمال کرنا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں چیئرمین کے پی ٹی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی مگر کے پی ٹی حکام سے بات چیت کی تو پتا چلا کہ کراچی میں ایسی کوئی جگہ ہی نہیں ہے جہاں اس جہاز کو کھڑا کیا جا سکے۔

اس کروز کو پرائیویٹ بینک کے ذریعے ڈس مینٹلنگ پرپس کے لیے کراچی لایا گیا ہے، اس جہاز کی نئی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ 2018 میں کمرشل امپورٹ کے لیے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جو بھی جہاز یا فیریز وغیرہ کمرشل امپورٹ کے لیے پاکستان لائے جائیں گے ان کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت سپورٹ کیا جائے گا۔

کورونا کی وجہ سے سیاحت اور شپنگ انڈسٹری متاثر ہوئی تو کمپنی نے شپ بریکر کو فروخت کردیا۔ یہ شاندار کروزشپ 14 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں آسائشوں اور سہولیات سے آراستہ 1411 کمرے ہیں۔ اس جہاز کو 1993 میں اٹلی کی ایک کمپنی نے بنایا تھا، نومبر 2011 میں اس جہاز کی تزئین و آرائش پر 90 ملین یورو خرچ کیے گئے تھے۔

اس کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز، کیسینو، ،گیمنگ زون اور تین بڑے ہال رومز موجود ہیں۔ جس کے باعث اس جہاز کو اب سیاحتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا ہے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا، جس کے مطابق کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لیے فٹ ہے۔ عوامی دلچسپی کے پیش نظر جہاز کو کراچی پورٹ پر لنگر انداز کرنے کی درخواست جہاز کا سائز بہت بڑا ہونے کی وجہ سے مسترد کردی گئی تھی۔ شپنگ سیکٹر کے ذرائع کے مطابق موجودہ حالت میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے، جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے سرٹائیفائیڈ ہے۔

اس جہاز کی لمبائی دو سو بیس میٹر ہے جبکہ اسے چلانے کے لیے چار ڈیزل انجن نصب ہیں جس کے باعث یہ 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا ہے۔ نیو چوائس انٹرپرائز کے مالک احمداللہ خان کا کہنا ہے کہ اگر موقع دیا جاتا تو یقینا یہ جہاز کراچی کے شہریوں کے لیے ایک زبردست تفریحی مقام بن سکتا تھا مگر اب بالاخر اسے ڈس مینٹل ہی کرنا پڑے گا۔

 

The post گڈانی پہنچنے والے 14 منزلہ کروز جہاز کی شاندار تصاویر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EmTF9W
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment