Ads

پاکستان  کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرموصول ہو گئے ،شوکت ترین

 اسلام آباد: مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو  3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین  نے ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طورپردئیے ہیں جو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت  کا  شکریہ ادا کیا ۔

بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔

چند روز قبل سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ  کو اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوانے تھے جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکا حصہ ہوں  گے۔

The post پاکستان  کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرموصول ہو گئے ،شوکت ترین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rAEnuD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment