Ads

مالی؛ مسافر بس پر مسلح افراد کے حملے میں 31 افراد ہلاک

بماکو: مالی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بس ہفتے میں 2 دن مسافروں کو لیکر مرکزی بازار جاتی ہے جہاں سے دیہاتی پورے ہفتے کی خریداری کرتے تھے۔

گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح افراد نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کے جنگجو کافی سرگرم ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

The post مالی؛ مسافر بس پر مسلح افراد کے حملے میں 31 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Imlsd5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment