Ads

پیراگوئے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

اسونسیون: پیراگوئے میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیراگوئے کے شمال مغربی علاقے میں ایک انجن والا طیارہ پرواز بھرتے ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے تین لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 امریکی شہری ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ ایک خاتون کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

ایوی ایشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز کی ملکیت اور منزل سے متعلق ابھی معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

The post پیراگوئے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31yoz0B
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment