آسٹریلیا: کوئنز لینڈ شہر میں ایک خاتون نے قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگادی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگانے والی خاتون اور ان کے 2 بچوں کو قرنطینہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔
خاتون کو آتش زنی کے الزام میں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تینوں کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا جب شمال مشرقی شہر کیرنز میں واقع پیسیفک ہوٹل کی اوپری منزل کو خاتون نے آگ لگائی جسکے نتیجے میں 160 سے زائد قرنطینہ میں رہ رہے افراد کو باہر نکالنا پڑا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
The post آسٹریلیا میں خاتون نے غصے میں آکر قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ry1KVx
0 comments:
Post a Comment