Ads

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس نے کار چڑھا دی، 5 ہلاک

ینگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

میانمار کی مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ینگون شہر میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے فوجی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

سیکیورٹی فورسز نے احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس کی جانب دوڑے جس پر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی جس میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد معذور ہوگئے اور اب بھی 50 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس یکم فروری کو میانمار کی فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر حکمراں آنگ سان سوچی سمیت سیاسی قیادت کو حراست میں لے لیا تھا۔

The post میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس نے کار چڑھا دی، 5 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pwxaZZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment