Ads

سیالکوٹ سانحہ؛ پریانتھا کمارا قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے

سیالکوٹ: پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو باہر نکالنے کے بعد ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے اور فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں بھی تھیں اور ان کی جانب سے فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری لنکن شہری کے قتل پر 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے مینجر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، پولیس جب فیکٹری کے اندر داخل ہوئی تو ہجوم فیکٹری مالک پر تشدد کر رہے تھے، پولیس نے پہلے فیکٹری مالک کو ہجوم کے چنگل سے باہر نکالا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ہجوم نے سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا

پولیس حکام نے  بتایا کہ ملزمان نے سری لنکن شہری کی لاش کو باہر نکالنے کے بعد  فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی، ہجوم نے پولیس پارٹی پر بھی پیٹرول پھینک کر آگ لگانے کی دھمکی دی تھی، تاہم پولیس کی بھاری نفری نے فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر کو ملازمین نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کرکے لاش جلادی تھی۔

 

The post سیالکوٹ سانحہ؛ پریانتھا کمارا قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rDbU7A
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment