Ads

کنگنا کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نئی دہلی: بھارت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

اپنی زبان سے اکثر مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا رناوت سے خود ان کے ملک کے عوام بھی بیزار ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ملک میں رہنے والی سکھ برادری کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کئی شکایتیں درج کی جاچکی ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تو متنازع ٹوئٹس کرنے کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے اب ان کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی سینسر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت کی زہر میں بجھی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی ایک نیوز ایجنسی نے کنگنا رناوت کے خلاف دائر کی جانے والی اس درخواست کی تصدیق کی ہے۔

تاہم ایسا لگتا ہے کنگنا رناوت کو اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے تو انہوں نے اس درخواست پر طنز کرتے ہوئے خود کو بھارت کی طاقتور خاتون قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کو مینٹل اسپتال بھجوانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ چند روز قبل کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سکھ برادری کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ اور سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ کہا تھا۔ کنگنا کے اس بیان پر سکھ برادری شدید مشتعل ہے اور انہیں اس بیان کی وضاحت دینے کے لیے 6 دسمبر کو کمیٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔

The post کنگنا کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EsWPZy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment