Ads

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،2  ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 2096 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

ملک میں جاری گیس بحران، صنعتی شعبے میں بے چینی اور یورپ میں اومیکرون وائرس کی وجہ سے غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کے انخلا اور مقامی سرمایہ کاروں کی منافع کے حصول پر دباؤ بڑھنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی۔

مندی کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 2096 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

 

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،2  ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ruVhee
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment