Ads

جیکولین اور نورا کا جیل میں بند مجرم سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث شخص سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں فائل کی جانے والی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی نے دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سے کروڑوں کے تحائف لیے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں سکیش چندرا شیکھر، اس کی بیوی اداکارہ لینا ماریا پول اور دیگر 6 افراد کے خلاف 7000 صفحات پر مبنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق سکیش نے تفتیش کے دوران حکام کو بتایا کہ اس نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کروڑوں مالیت کے تحائف دئیے۔ اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو مہنگی کار بھی تحفے میں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں پوچھ گچھ

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سکیش اور جیکولین کے درمیان جنوری 2021 میں بات چیت شروع ہوئی تھی جس کے بعد سکیش نے اداکارہ کو تقریباً 10 کروڑ کے تحائف دئیے جس میں ہیرے کے زیورات، مہنگی کراکریز، اعلیٰ نسل کی چاربلیاں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 9 لاکھ ہے اور 52 لاکھ کی خطیر رقم کا گھوڑا بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا میں جیکولین فرنینڈس اور سکیش چندر شیکھر کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں نورا فتیحی طلب

چارج شیٹ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت میں داخل کی گئی۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ داخل کرنے سے پہلے استغاثہ اور اپنے سینئر اہلکاروں سے قانونی رائے بھی لی۔ اس چارج شیٹ میں جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کے بیانات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اسی کیس کے سلسلے میں کئی بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر آتے اور جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس سے قبل 200 کروڑ  کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس  نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور کہا تھا کہ وہ قریبی دوست کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں۔

خیال رہے کہ سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیش میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ روہنی جیل میں بند ہے۔

The post جیکولین اور نورا کا جیل میں بند مجرم سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dk5hyD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment