ممبئی: بالی ووڈ کے سلومیاں نے بگ باس شو میں اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی۔
بھارتی ٹی وی کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس اپنے جھگڑوں کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتا ہے بگ باس سیزن 15 میں بھی شو میں حصہ لینے فنکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے ختم ہونے میں ہی نہیں آرہے۔
اس ہفتے ویک اینڈ کے وار میں سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو خوب کھری کھری سنائیں جوکہ اس پورے ہفتے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں سے الجھتی ہوئی نظر آئیں اور یہ لڑائی یہاں تک بڑھ گئی کہ سلمان خان بھی غصے میں آگئے۔ یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناہگار کا نام بتائیں۔
شو کی کھلاڑی ریشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھی شیک بچھوکلے کا نام لیا اور ان کا نام لینے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹھی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے چبھی۔
یہاں پر شمیتا شیٹھی نے بھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا۔ کون ہے یہ آدمی؟ تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹھی کو ایسا کچھ نہیں کہا۔ لیکن شمیتا اپنے موقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟
شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’’لعنت ہے‘‘۔
سلمان خان نے شمیتا شیٹھی پر غصہ کرتے ہوئے کہا آپ نے جو اس کو بھڑکایا کیا وہ آپ کو نہیں دکھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت بھارتی چینل پر بگ باس کا سیزن 15 دکھایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ہفتے اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ہمراہ شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دی تھی اس کے علاوہ دو اور اداکارائیں بھی شو میں شامل ہوئی ہیں جس کے بعد شو میں موجود کھلاڑیوں کے درمیان کافی زیادہ لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
The post سلمان خان نے شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ooBn2s
0 comments:
Post a Comment