کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور جس کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 42 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ مالی سال کے آغاز سے اب تک روپیہ کی قدر 12 فیصد گرگئی جب کہ یکم جولائی سے اب تک ڈالر 18روپے 88 پیسے مہنگا ہوا جس کے نتیجے میں ملکی قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
The post ڈالر انٹربینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3obk7xv
0 comments:
Post a Comment