Ads

کترینہ اور وکی کی شادی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں

 ممبئی: بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تیاریوں اور تقریبات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھا میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی، اس کے لیے قلعے کو ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھا کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایڈیشنل کلٹر سورج سنگھ نے اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویڈنگ پلانر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

پنک ویلا نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر پر قیمتیں کپڑوں کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح وکی کوشل کے گھر بھی ڈیزائنر کی جانب سے کپڑے بھیجے گئے ہیں۔

شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب مہندی کی ہوگی جبکہ اس کے بعد سنگیت کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کورٹ میرج کریں گے۔

The post کترینہ اور وکی کی شادی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pxJ7yG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment