اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے صدر سے رابطہ کر کے انہیں ملزمان کے خلاف تمام وسائل کے ساتھ مقدمہ چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں موجود سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی، سیالکوٹ میں پریانتھا دیوادانہ کے لرزہ خیز قتل پر پاکستانی عوام کے لوگوں کے غم و غصے اور شرمندگی کا بتایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سری لنکن کے صدر کو 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی اور یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کے خلاف قانون کی پوری قوت کے ساتھ مقدمہ چلایا جائے گا۔
The post سیالکوٹ واقعہ پر وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ، ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EoQ9ff
0 comments:
Post a Comment