لندن: اسپائیڈر مین نو وے ہوم میں مرکزی کردار نبھانے والے ٹام ہالینڈ برطانیہ کے گراہم نورٹن ٹاک شو میں مدعو ہوئے۔ بات چیت کے دوران ٹام نے انکشاف کیا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور نے انہیں بدصورت کہا تھا.
ٹام نے بتایا، ‘میں دوسرے امیدواروں کی طرح فلم کیلئے اپنے آخری آڈیشن کے لیے جا رہا تھا اور ٹیکسی میں تھا، میں بہت گھبرایا ہوا تھا۔ میرا ٹیکسی ڈرائیور اچھا انسان تھا لیکن کچھ زیادہ ہی سچ بولنے والا تھا.’
‘ڈرائیور باتونی تھا اور مجھے سامنے لگے آئینے سے دیکھ رہا تھا’۔ ٹام نے بتایا۔ ‘میں ایک نرم دل شخص ہوں لیکن اس وقت اس کی اتنی زیادہ باتوں کی وجہ سے میں دل ہی دل میں بول رہا تھا کہ بھائی پلیز چپ رہو۔ میں اپنی لائن یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں’، ٹام نے واقعے کو یاد کرتے کہا۔
ٹام نے بتایا کہ باتوں ہی باتوں میں ڈرائیور نے اچانک کہا کہ وہ جانتا ہے کہ اسپائیڈرمین کا کردار مجھ کو ہی ملے گا۔ مجھے خوشگوار حیرت ہوئی۔ میں نے پوچھا “اچھا! تمہیں کیسے معلوم؟” میں یہ سن کر بہت پرجوش تھا۔ اس نے جواب دیا کہ آپ سے پہلے میں نے اسٹوڈیو سے ایک اور امیدوار کو پِک کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ وہ آپ سے زیادہ خوش شکل تھا۔ آپ چونکہ خوبصورت نہیں ہیں تو یہ کردار آپ کو مل جائے گا۔
The post ٹیکسی ڈرائیور کی تحقیر آمیز پیشگوئی نے اسپائیڈرمین کا کردار دلایا، ٹام ہالینڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pxvcIV
0 comments:
Post a Comment