اسلام آباد: سرکاری تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپویشن کے تحت کرنے کے معاملے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فضل مولی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین منصور علی شاہ نے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں عہدے داروں کی جانب سے 100 فیصد اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تعلیمی اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے طے کیا کہ اب مذاکرات بااختیار حکومتی سطح پر ہی کیے جائیں گے، پیر سے شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ جب اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے گا تو دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا، بچے پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق گھروں پر تیاری جاری رکھیں گے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں آگاہی مہم جبکہ مرکزی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر 6 سیکٹروں کا دورہ جاری رکھے گی، جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
The post اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31wIVY7
0 comments:
Post a Comment