Ads

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس کیلئے الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ مشینوں کی فراہمی کے شیڈیول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں کیا جائے گا۔

The post الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xW9q5q
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment