Ads

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

 کراچی:  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، ٹکٹ آن لائن خریدے جا سکتے ہیں، ٹیلی فون کے ذریعے، باکس آفس اور M&P آؤٹ لیٹس کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم پر 100 فیصد تماشائیوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، 13 سے 22 دسمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی ٹکٹوں کی قیمت 250 سے دو ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

جنرل انکلوژرز میں نشستوں (انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی اور وسیم باری) کی قیمت 250 روپے ہے، فرسٹ کلاس انکلوژرز میں (آصف اقبال، ماجد خان، قائد، وقار حسن اور ظہیر عباس) کے ٹکٹ 500 روپے میں ملیں گے، پریمیم انکلوژرز میں (عمران خان اور وسیم اکرم) کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژرز میں (فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد) کے ٹکٹ دو ہزار روپےمیں دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹ آن لائن (www.bookme.pk)، ٹیلی فون پر (0092 313 778 6888) یا باکس آفس اور M&P آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں، میچز کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائن پر عمل ہوگا، 12 سال سے زائد عمر کے شائقین کو مکمل طور پر ویکسین لگوانا ضروری ہے، 12 سال سے کم عمر کے بچے مبرا ہیں۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ، قومی شناختی کارڈ اور نادرا سے جاری کردہ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ درکار ہوگا،18، 20 اور 22 دسمبر کو تین ون ڈے میچ شیڈول ہیں، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ون ڈے میچز میں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی شرح 100 روپے ہے، فرسٹ کلاس انکلوزر کا ٹکٹ ڈہائی سو روپے کا ہوگا، پریمیم میں 5 سو اور وی آئی پی انکلوزر کا ٹکٹ ایک ہزار میں دستیاب ہوگا، شائقین کو کوویڈ19 پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اسٹینڈ میں فیس ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lCB6Hl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment