لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر مسرور ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھ کر خوشی ہوئی، سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے سازگار ماحول بنا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا میرے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے، تمام لوگوں نے کرکٹ کی واپسی کو بھرپور سپورٹ کیا تاہم امید ہے کہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔
The post مکی آرتھر بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر مسرور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zXQ8x0
0 comments:
Post a Comment