نئی دلی: بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں پاکستانی زائرین کو معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کےعرس میں شرکت سے روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہر سال پاکستان سے سیکڑوں زائرین معروف روحانی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت کے لیے بھارت جاتے ہیں، رواں برس بھی بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے عرس میں شرکت کے لیے کئی روز قبل ہی بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا کی درخواستیں دے دی تھیں تاکہ عظیم روحانی شخصیت کے عرس میں شرکت کی جاسکے تاہم بھارت نے آخری ایام میں زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی اقدام پر پاکستان کی جانب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے مذہبی سیاحت سے متعلق باہمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت عوامی سطح پر رابطوں پر قدغن لگا کر تعلقات کو معمول پر لانے کے راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ بھارت نے زائرین کو ویزے دینے سے انکار کرکے 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، اس سے قبل گرو ارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر پاکستان کی خصوصی ٹرین کی پیشکش پر بھارت نے تاخیر سے جواب دیا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنے سے محروم رہے۔ بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات باہمی معاہدوں کے ساتھ مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔
واضح رہے کہ نئی دلی میں ہر سال 750 سے زائد برسوں سے حضرت نظام الدین اولیا کا عرس منایا جاتا ہے، اس مرتبہ عرس کی تقریبات یکم جنوری سے 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔
The post بھارت نے پاکستانی زائرین کوحضرت نظام الدین اولیاؒ کےعرس میں شرکت سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zOhl4O
0 comments:
Post a Comment