Ads

ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے  فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 86 جب کہ کمرشل سلنڈر 329 روپے مہنگا ہوگیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے فی کلو ہوگئی۔ ملک بھر میں صارفین کو ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر86 روپے اضافے کے بعد 1565 روپے اور کمرشل سلنڈر 329 روپے اضافے کے بعد 6021 روپے کا ملے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 فیصد لوکل گیس پیداوار کو بین الاقوامی قیمت پر فروخت کرنا غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ گزشتہ 4 سال میں ایل پی جی کی لوکل پیداوار میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایل پی جی کی پیداوار ماہانہ 34 ہزار میٹرک ٹن سے75 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹری بیوٹرز نے کہا کہ ہم جے جے وی ایل، ایل پی جی پیداواری پلانٹ کی بندش پر احتجاج کرتے ہیں، بندش سے تقریباً 7 سے 8ہزار میٹرک ٹن  فی ماہ کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، لہٰذا کسی بھی قیمت پر پلانٹ شروع کرکے سپلائی بحال کی جائے۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vt4tkI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment