Ads

عمران خان کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، عامر خان

عمران خان کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، عامر خان

بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔

گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھو نے دعوت قبول کرلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے انہیں دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جارہا کہونکہ مجھےکوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان، عمران خان کی جیت کا جشن منانے پاکستان آئیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں وہ عمران خان  کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگر آپ الیکشن جیت گئے تو میں آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان آؤں گا۔ لہذاپی ٹی آئی کےالیکشن جیتنے کے بعد پاکستانی اوربھارتی عوام کی جانب سے مطالبہ کیاجارہاتھا کہ کیا عامر خان پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان ضرور جائیں گے۔

 

The post عمران خان کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، عامر خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ODRu8j

via Blogger https://ift.tt/2O0OVw3
August 02, 2018 at 01:23AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment