Ads

پشاور میں انسدادپولیو مہم میں پولیس کی عدم دلچسپی

پشاور: پشاور میں انسداد پولیو مہم میں پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ نے پولیس سربراہ کو خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا، خط میں پولیس سے تعاون کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں اور رضا کاروں سمیت 62افراد ہلاک ہوچکے ہیں مگر پھر بھی جمعہ کو ہونے والے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیس افسران شریک نہیں ہوئے، یہ اجلاس 23مئی کو ہونا تھا مگر اسے کچھ وجوہ کی بنا پر اسے 31مئی جمعہ کو منعقد کیا گیا، سینئر حکام کے مطابق اجلاس کی تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا تھا مگر پھر بھی اجلاس میں پولیس حکام کی نمائندگی نہیں ہوسکی جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا(کے پی کے) بھی ٹاسک فورس کے ایک اہم رکن ہیں۔ اجلاس میں پولیس افسران کی عدم شرکت کے علاوہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلعی ہیلتھ افسران کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے گئے اور ایک اور حکام نے بتایا کہ ضلعی ہیلتھ افسران کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔

اجلاس کے دوران ضلعی ہیلتھ افسران کو ہدایات دی گئیں کہ وہ آئندہ ہونے والی انسداد پولیو مہم میں اپنی کارکردگی کو یقینی بنائیں ، صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور اس میں مقامی حکومت کے ممبران کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا۔واضح رہے کہ 2019کے ابتدائی 5ماہ میں پولیو کے 20کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 14کیس خیبر پختون خواہ کے ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں3،3 پولیو کیس کی تصدیق کی گئی۔

The post پشاور میں انسدادپولیو مہم میں پولیس کی عدم دلچسپی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JPqR15
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment