کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 9 مقدمات میں 3 ملزمان پرفردجرم عائد کردی۔
سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 9 مقدمات کی سماعت ہوئی، ملزمان رئیس عرف مما ، عمیر صدیقی عرف جیلر اور مرزا نصیب بیگ عرف رضوان چپاتی پرفردجرم عائد کردی گئی۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو 26 اگست تک طلب کرلیا، سانحہ 12 مئی کے 18مقدمات زیر سماعت ہیں، مذکورہ 9 مقدمات اے کلاس کے تحت بند کردیے تھے اور بعد میں ری اوپن کیے گئے۔
12 مئی کے 4 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے۔
The post سانحہ 12 مئی کے 9 مقدمات میں3 ملزمان پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LVSs1D
0 comments:
Post a Comment