Ads

انگلینڈ نے ایک اور سپر اوور میں کیویز کے دل توڑ دیے،ٹی 20 سیریز جیت لی

آکلینڈ: انگلینڈ نے ایک اور سپر اوور میں کیویز کے دل توڑ دیے۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بارش کی وجہ ٹاس میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے مقابلے کو 11 اوورز فی سائیڈ تک محدود کرنا پڑا، مارٹن گپٹل اور کولن منرو کے برق رفتار آغاز کی وجہ سے میزبان سائیڈ نے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے، گپٹل نے 20 بالز پر 5 چھکوں کی مدد سے 50 جبکہ منرو نے 21 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔

جواب میں انگلش ٹیم نے بھی 7 وکٹیں گنوا کر اتنا ہی اسکور کیا، جس کے بعد مقابلہ سپر اوور میں گیا جس میں کیویز کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح انگلینڈ نے سیریز  3-2 سے اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی مقابلہ سپر  اوور میں گیا تھا تاہم وہاں پر بھی ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلش ٹیم زیادہ باؤنڈریز کی وجہ سے ون ڈے ورلڈ کپ جیت گئی تھی۔

 

The post انگلینڈ نے ایک اور سپر اوور میں کیویز کے دل توڑ دیے،ٹی 20 سیریز جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qapw7A
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment