Ads

پودے کا بیج کھانے سے بچوں سمیت 13 افراد کی حالت غیر

کراچی: زہریلی چیز کھانے سے خواتین اور کمسن بچوں سمیت 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

گڈاپ سندھی گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے خواتین اور کمسن بچوں سمیت 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شناخت 25سالہ گل بانو زوجہ خان محمد اس کے 2 بیٹوں 4 سالہ یعقوب اور 3سالہ علی ،4بہن بھائی16سالہ شازیہ، 4 سالہ عائشہ،3سالہ احمد خان اور7سالہ عبداللہ ولد حکمت ،2 بھائی 6 سالہ ساجد اور3سالہ الیاس ولد دولت خان ، 18 سالہ شہلا،30 سالہ نیاز بی بی اور 12 سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی۔

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بے ہوشی کی وجہ کیا تھی،ایس ایچ او گڈاپ سٹی وقار آفریدی نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،مذکورہ گھر محبت خان نامی شخص کا ہے جس کے گھر میں ایک پودا لگا تھا جس کے بیج کھانے سے گھر والوںکی حالت غیر ہوگئی۔

The post پودے کا بیج کھانے سے بچوں سمیت 13 افراد کی حالت غیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qg9cBJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment