Ads

انگلینڈ2015 سے کینگروزکیخلاف نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کیلیے تیار

مانچسٹر:  انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ہی ٹیمیں  ٹرافی پر قبضے کیلیے بے قرار ہیں،انگلش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر 2015 سے کینگروز کے خلاف سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی بھی خواہاں ہے۔

پلیئنگ الیون میں معین علی اور  مارک ووڈ کی جگہ لینے والے کرن برادرز اب تک کافی متاثر کن ثابت ہوئے ہیں، انھیں تبدیل کیے جانے کا امکان بہت کم ہے۔

دوسری جانب اگرآسٹریلوی الیون میں سر پر چوٹ کھانے والے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ کی واپسی ہوئی تو  مارکس اسٹوئنس کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔

جوئے روٹ کو 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے مزید 38 جبکہ ایرون فنچ کو 5 ہزار کے سنگ میل پر پہنچنے کیلیے 29 رنز درکار ہیں، اگر گلین میکسویل 45 رنز بناتے ہیں تو  ان کے 3000 رنز مکمل ہوجائیں گے۔

The post انگلینڈ2015 سے کینگروزکیخلاف نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hAuYKW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment