Ads

عالمی مندی میں بڑھتی قیمت،3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد نیا حکومتی امتحان

عالمی مندی میں بڑھتی قیمت،3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد نیا حکومتی امتحان

لاہور: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بھی 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کے ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔

گندم کی کمی کے شکار ملکوں کی جانب سے بڑی مقدار میں درآمد کے سبب عالمی منڈی میں گندم کی قیمت 271  ڈالر فی ٹن سے تجاوز کر گئی ہے،دو روز قبل 10 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے علاوہ ازیں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بھی 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کے ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔

قوی امکان ہے کہ ٹینڈر میں کم ازکم قیمت 285  ڈالر فی ٹن جبکہ زیادہ سے زیادہ 298 ڈالر تک پیش کی جائے گی جسے منظور کرنا حکومت کیلیے سخت معاشی فیصلہ سازی کا نیا امتحان ہوگا۔

مزید برآں فلور ملنگ انڈسٹری نے سرکاری گندم کی قیمت فروخت اور آٹے کی قیمت بڑھانے کے ممکنہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے آٹا گندم کا بحران ختم ہوجائے گا، ٹی سی پی کاٹینڈر 23 ستمبر کو کھولا جائے گا ۔اس سے قبل منسوخ ہونے والے ٹینڈر میں 274 تا 277 ڈالر فی ٹن قیمت کی پیش کش کی گئی تھی، عالمی منڈی میں گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ یوکرین کی گندم کا ذخیرہ ختم ہونا ہے اور آئندہ چند روز میں فرانس اور ارجنٹائن کی پیداوار کی آمد ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ٹی سی پی کے نئے ٹینڈر میں بہت بلند قیمتوں کی پیش کش آنے کا قوی امکان ہے ،پنجاب حکومت پہلے ہی وفاق سے سبسڈی میں شراکت داری کا مطالبہ کر چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہو رہا ہے جس میں نہایت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

علاوہ ازیں فلور مل مالکان کی اکثریت نے ان اطلاعات کا خیر مقدم کیا ہے جن کے مطابق حکومت گندم کی ریلیز پرائس بڑھانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

The post عالمی مندی میں بڑھتی قیمت،3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد نیا حکومتی امتحان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32QWZdf

via Blogger https://ift.tt/35VJieL
September 19, 2020 at 09:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment