Ads

بوریوالا میں ذہنی معذور لڑکی، شیخوپورہ میں بچی سے اجتماعی زیادتی

بوریوالا میں ذہنی معذور لڑکی، شیخوپورہ میں بچی سے اجتماعی زیادتی

بوریوالا / شیخوپورہ: بوریوالا کے علاقے میں ذہنی معذور لڑکی جبکہ شیخوپورہ کے قصبہ بھکھی میں 12 سالہ بچی کو اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بوریوالا میں تھانہ ساہوکا کی حدود میں 5 جنسی درندوں نے ذہنی معذور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے پانچوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، اوباشوں  نے دربار پر علاج کیلئے آئی لڑکی کو اغوا کیا اور یونین کونسل کے دفتر میں لیجا کر شیطانی کھیل کھیلا،ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔

دوماہ قبل فیصل آباد کے رہائشی غلام رسول کی بیٹی جو ذہنی معذوری کا شکار تھی کو اس کے گھر والے دربار سے ملحقہ علاج گاہ برائے ذہنی معذوراں میں چھوڑ کر چلے گئے، گذشتہ شب دیوان صاحب کے رہائشی ملزمان محمد صدیق،محمد ممتاز،رشید احمد،ظہیر احمد اور علی رضا لڑکی کو اغوا کر کے یونین کونسل کے دفتر میں لے گئے جہاں وہ گھناونا کھیل کھیل رہے تھے کہ مقامی لوگوں نے 15 پر اطلاع کردی جس پر ڈی ایس پی شمس الدین نے بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ادھر شیخوپورہ سے نامہ نگار کے مطابق قصبہ بھکھی میں بھی 2 اوباشوں نے   12 سالہ مہمان آئی ہوئی بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، نواحی گاؤں کرلکے کے رہائشی عاقب علی کی بیوی  بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی ،اس کی بیٹی دکان پر کھانے کی چیز لینے گئی تو گاؤں کے دو اوباش نوجوانوں عمیر ولد اکبر اور مہران ولد کالا نے مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے جبکہ چار افراد کو حراست میں لیا ہے اور بچی کو میڈیکو لیگل کیلئے اسپتال داخل کروادیا گیا۔

ایس ایچ او بھکھی شیراز گھمن کے مطابق مبینہ زیادتی کیس میں کچھ ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جن پر غور وفکر کیاجارہا ہے اور میرٹ پر مقدمہ کا اندارج کیاجائے گا۔

 

The post بوریوالا میں ذہنی معذور لڑکی، شیخوپورہ میں بچی سے اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32LGyyJ

via Blogger https://ift.tt/35QKjER
September 19, 2020 at 09:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment