Ads

7 سرکاری اسپتالوں کو بل نہ بھرنے پر گیس کاٹنے کا حتمی نوٹس

 کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے7بڑے سرکاری اسپتالوں کو گیس کے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر گیس کی فراہمی منقطع کرنے کے حتمی نوٹس جاری کردیے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق 15ستمبر تک گیس کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی صورت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سمیت سول اسپتال ایمرجنسی، لیاری جنرل اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال، سول سروسز اسپتال، آئی سی یو ٹراما سینٹر اور کارڈک سینٹر کورنگی نمبر 5 شامل ہیں، ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق ان اسپتالوں پر کئی سال سے بھاری مالیت کے واجبات ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سول سروسز اسپتال ایم اے جناح روڈ پر 34لاکھ روپے، سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی پر21لاکھ 60ہزار کے واجبات ہیں، سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پر27لاکھ روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ پر 52لاکھ 61ہزار روپے کے واجبات ہیں، آئی سی یو اینڈ ٹراما سینٹر کورنگی اسپتال پر 33 لاکھ11ہزار کا بل واجب ہے لیاری جنرل اسپتال پر 17لاکھ 70ہزار واجب ہیں، سندھ گورنمنٹ اسپتال کھوکھراپار کے اوپر 26لاکھ 53 ہز ار کے واجبات ہیں۔

The post 7 سرکاری اسپتالوں کو بل نہ بھرنے پر گیس کاٹنے کا حتمی نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iolDa5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment