Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

جائیداد کی خرید و فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج ڈیل کر لیں، آج کا دن آپ سے تعاون کرے گا البتہ نوکری سے منسلک افراد آج اپنے آپ کو کافی تھکا ہوا محسوس کریں گے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

سیر و تفریح کی طرف رجحان رہے گا، کسی راہ چلتے سے دوستی ہو سکتی ہے، اپنے کاروبار کو بذات خود ٹائم دیں، دوسروں پر بھروسا کرنا ہرگز فائدہ مند نہ ہو گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

سیاست سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں، کسی بھی قسم کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں اور اپنے ماتحت لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

لین دین کے معاملات حسب مرضی طے پا جائینگے، معمولی معمولی باتوں کو اپنی انا کا مسئلہ ہرگز نہ بنائیں، شریک حیات کیساتھ ملکر گھریلو مسائل حل کرنے میں ہی آپکی بہتری ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے اخراجات کو گھٹا دیجئے، آمدنی میں اضافہ کے باوجود آپ بچت نہ کر سکیں گے، اس کی بڑی وجہ اخراجات کی زیادتی ہے، ملازمت ملنے کے امکان بھی ہیں۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے مزاج کو قابو میں رکھیں، آج آپ کا مزاج گرم رہے گااور آپ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ میں آ سکتے ہیں، سفر کا پروگرام فی الحال کینسل کر دیں تو بہتر ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

محبوب سے وابستہ توقع پوری ہو گی، ہو سکتا ہے، آپ کی من پسند شخص کے ساتھ بات طے پا جائے، اپنے آپ کو مطمئن رکھیں، جلد بازی کسی بھی کام میں نہ کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

عشق و محبت کے معاملات حسب منشا طے پاتے جائیں گے، مخالفین کا تبادلہ بھی جاری رہے گا، مخالفین درپردہ آپ کے خلاف کوئی سازش کر سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

میزبانی کے مواقع میسر رہے گے، گھر میں مہمانوں کی آمدورفت ضرورت سے زیادہ رہے گی جس کے سبب آپ کے اخراجات میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے چند ایسے رشتہ دار جو آپ کے پرانے دشمن تھے، آپ سے صلح کے خواہش مند ہو سکتے ہیں، آپ ان سے صلح کر لیں تاکہ آنے والے وقت میں آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بزرگوں کی باتوں کا برا ہرگز نہ منائیں، ہو سکتا ہے بزرگوں کا فیصلہ ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو جائے، محبوب سے فائدہ ہو سکتا ہے، موجودہ کاروبار میں تبدیلی نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

دوستوں سے مدد مل سکتی ہے، ہو سکتا ہے آپ کا قریبی دوست آپ کو اس مشکل سے باہر نکال دے جس میں آپ کافی عرصہ سے پھنسے ہوئے تھے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i3A97l
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment