ڈھاکا: بنگلادیشی کرکٹرز ایک بار پھر بائیو ببل میں داخل ہوگئے۔
بنگلادیشی کرکٹرز کو ایک ہفتے کے ریزیڈینٹل کیمپ کے بعد 3 روز تک گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی، گذشتہ روز انھوں نے دوبارہ بائیوببل میں رپورٹ کردی جس کے بعد ٹریننگ کیمپ کا بھی آغاز ہورہا ہے، سری لنکا کا ٹیسٹ ٹور غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی ہونے کے باوجود کیمپ کو فی الحال جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش کے 28 انڈر 19 پلیئرز نے بھی بدھ سے ٹریننگ شروع کر دی۔
The post بنگلادیشی کرکٹرز ایک بار پھر بائیو ببل میں داخل ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HQEbTd
0 comments:
Post a Comment