Ads

نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کا انتقال پرملال

مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اخترطویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں، انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔

گزشتہ ایک ماہ سے ان کی طبیعت بہت زیادہ ناساز تھی،مرحومہ کی تدفین جاتی امراء سے متصل شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔ یقیناً یہ ایک بڑی غمناک خبر ہے، اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ صدمہ کی اس گھڑی میں ممتاز سیاسی شخصیات نے غمزدہ شریف خاندان کے لیے اللہ تعالی سے تالیف قلوب اور مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ سمیت کابینہ اراکین، صدرآزادکشمیر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اے این پی  کے صدر اسفند یار ولی خان، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر سیاسی و مذہبی قیادت نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر بزرگ سیاستدان اور دانشور انورعزیز چوہدری بھی لاہورکے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ مرحوم، مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکے والد اور ایم این اے مہناز اکبر عزیزکے سسر تھے۔ ادارہ ان سطورکے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور بزرگ سیاستدان انورعزیز چوہدری کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے ساتھ مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہے۔ اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)

The post نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کا انتقال پرملال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fufdFY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment