Ads

پولیس کے مزید 199 افسر و جوان کورونا وائرس کے شکار

 کراچی: گزشتہ 4 روزکے دوران سندھ پولیس کے مزید 199 پولیس افسر اور جوان کوروناوائرس کا شکا ہوگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے کورونا وائرس کے 199 کیس مثبت آئے ہیں ،کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 5246 ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 23 پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں، زیر علاج افسران اورجوانوں کی تعداد 614 ہے ابتک 4609 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اورجوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم ہیں۔

The post پولیس کے مزید 199 افسر و جوان کورونا وائرس کے شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bUHbLn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment