Ads

کورونا ویکسین مفت، سب کو فراہمی آسان نہیں، ڈاکٹر فیصل

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو 20 فیصد تک کی عوام کو مفت ویکسین ملے گی لیکن ملک کی تمام آبادی کیلیے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈریپ نے دو کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ کوویکس کے تحت پاکستان کو 20 فیصد تک کی عوام کو مفت ویکسین ملے گی۔ لیکن ملک کی تمام آبادی کیلیے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں اور اس کے بعد دیگر طبی عملے اور 65 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین کی خوارک دی جائیں گی۔اس کے بعد 60 سال کی عمر کے افراد اور پھر بتدریج 18 سال کی عمر تک کے افراد کو ویکسین کی خوراک فراہم کی جائیں گی یعنی ویکسین بچوں کو نہیں صرف بالغ افراد کو لگے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پرائیوٹ سیکڑ یا صوبائی حکومت پر ویکسین کے حصول کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

The post کورونا ویکسین مفت، سب کو فراہمی آسان نہیں، ڈاکٹر فیصل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38Z0voO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment