Ads

الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ بجٹ سیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی، جب کہ ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، اس حوالے سے پوری قوم کی نظریں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر ہیں، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

بابر اعوان الیکٹرانک ووٹنگ ملک کے انتخابی عمل کا مستقبل ہے ہر صورت قانون سازی ہونی چائیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کیلئے بھی قانون سازی حتمی مرحلے میں ہے، الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، شفاف انتخابات اور اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائیگا، اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتے۔

The post الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vS79We
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment