Ads

افریقی ملک چاڈ میں فوجی قافلے پر حملہ، 26 اہلکار ہلاک

اینجامینا: وسطی افریقی ملک چاڈ میں گشت پر مامور فوجی ٹیم پر مسلح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 26 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک چاڈ کے علاقے لیک چاڈ میں جنگجوؤں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح افراد نے گشت پر مامور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 26 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

چاد فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کارروائی کے بعد چاڈ فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 8 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : داعش کے دوبارہ منظم ہونے سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا، اقوام متحدہ 

ترجمان فوج نے حملے کہ ذمہ داری انتہا پسند مسلح گروپ بوکو حرام پر عائد کی ہے تاہم بوکو حرام کی جانب سے حکومتی دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس علاقے میں بوکو حرام کے علاوہ داعش میں سرگرم ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انویسٹی گیشن شعبے کی جانب سے سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عراق، شام اور افریقی ممالک میں داعش مقامی گروہوں کی معاونت سے دوبارہ منظم ہونے سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

The post افریقی ملک چاڈ میں فوجی قافلے پر حملہ، 26 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rVzFFO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment